بائیکیا چلانے والے نوجوان کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے رائیڈ بک کی اورمتاثر ہ لڑکے کو گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس

—فوٹو

کراچی:
راولپنڈی نے علاقے صادق آباد میں پولیس نے بائیکیا چلانے والے نوجوان کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کی شناخت اول خان کے نام سے ہوئی ہے۔


اس حوالے سے مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزم نے رائیڈ بک کی اورمتاثر ہ لڑکے کو گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعدازاں صادق آباد پولیس نے متاثرہ لڑکے کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایس پی راول بابر جاوید نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Load Next Story