بازیاب شدہ جنگلی چھپکلی امریکی پولیس اہلکار کی دوست بن گئی
لیوزیانا پولیس افسر نے آوارہ گھومنے والے ’بیئرڈیڈ ڈریگن‘ کو بازیاب کرایا اور اب وہ اس کا دوست ہے
LOS ANGELES:
کچھ روز قبل امریکی پولیس اہلکار کو ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک اگوانا نسل کی چھپکلی ادھر ادھر بھٹک رہی ہے۔ یہ اگوانا کی بجائے بیئرڈیڈ ڈریگن قسم کی چھپکلی نکلی اور اب اس نے پولیس افسر سے دوستی کرلی ہے۔
لیوزیانا کے سلیڈیل پولیس کے تھامس سوینٹن اطلاع پاتے ہیں اس علاقے میں جا پہنچے اور دیکھا کہ وہ اگوانا قسم کی چھپکلی کی بجائے ایک دوسری قسم کی چھپکلی تھی جو جنگلی چھپکلی یا بیئرڈیڈ ڈریگن کہلاتی ہے۔
تھامس ویسے بھی پالتو چھپکلیوں کے شوقین ہیں اور انہیں چھپکلی کو پیار کرکے اپنا دوست بنالیا ہے اور یوں اب وہ انہیں تنہا نہیں چھوڑتی اور ان کے ساتھ سفر بھی کرتی ہے۔ اب ان دونوں کے درمیان پکی اور گہری دوستی ہوچکی ہے۔
تاہم جب تک حقیقی مالک نہیں مل جاتا یہ جانور تھامس کے پاس ہی رہے گا۔ واضح رہے کہ بیئرڈیڈ ڈریگن بہترین پالتو جانور بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔