بابراعظم نے سنگاکارا کے ریکارڈ پر نظریں جمالیں
ون ڈے میں مسلسل چوتھی سنچری سابق سری لنکن کپتان کی صف میں لاکھڑا کرے گی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں سری لنکا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کمارا سنگاکارا کا لگاتار سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کو برابر کرنے کے قریب پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کمار سنگا کارا نے ورلڈکپ 2015 میں مسلسل 4 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ بابراعظم کیرئیر میں لگاتار تین سنچریاں بنانے والے پہلے بلےباز بن گئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز میں ایک اور سنچری بناکر وہ سنگاکارا ریکارڈ بھی برابر کرسکتے ہیں۔
پاکستانی اسٹار کو کیریئر کی ابتدائی 85 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ مسلسل 3 تھری فیگر اننگز کھیلنے والوں کی فہرست میں ظہیر عباس، سعید انور، ہرشل گبز، اے بی ڈی ویلیئرز، کوئنٹن ڈی کک، روس ٹیلر، جونی بیئراسٹو اور ویراٹ کوہلی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ خوشدل شاہ کو کیوں دے دیا؟
اس سے قبل ہاشم آملہ نے 85 اننگز میں 4312 رنز اسکور کیے تھے، بابر اعظم نے ملتان میں اپنی اننگز کا 52 واں رن لے کر پروٹیز بیٹر کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔ انھوں نے بطور کپتان تیز ترین یعنی صرف 13 اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے، ویراٹ کوہلی 17، ڈی ویلیئرز 18 ، کین ولیمسن 20 اور الیسٹر کک 21اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہے تھے۔