عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ شاہ عدت میں بیٹھ گئیں
دانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت سے ان کی صلح کی بات ہوچکی تھی
دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ شوہر کے انتقال کے بعد آج سے انہوں نے عدت شروع کر دی ہے۔
رکنِ قومی اسمبلی، عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ شوہر کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر رہی ہیں تاہم ایک صارف کے عدت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے جواب دیا ہے۔
ایک صارف کی جانب سے دانیہ ملک سے اُن کی انسٹا اسٹوری پر عدت سے متعلق سوال کیا گیا ، صارف نے لکھا کہ'' جس اسلام نے حق مہر کا حکم دیا ہے اُسی اسلام نے عدت کا بھی حکم دیا ہے، اگر آپ عامر لیاقت سے وفادار تھیں تو آپ کو عدت میں ہونا چاہیے تھا، یوں منہ کھول کے نامحرم کو انٹرویوز نہیں دیئے جاتے محترمہ''۔
اس کے جواب میں دانیہ نے اس میسج کا اسکرین شاٹ اسٹوری پر شیئر کیا اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے عدت شروع کر دی ہے۔
دانیہ شاہ نے لکھا کہ '' میں آج سے عدت میں ہوں'' جبکہ اس سے قبل میڈیا سے بات کرتےہوئے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ''ہماری تو صلح ہورہی تھی مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ وہ مجھے چھوڑ کر چلے جائیں گے''۔
ایک صارف کی تنقید پر دانیہ نے جواباً کہا کہ مجھ پر جتنی تنقید کرنی ہے کرلو، عامر بھی سن کر روتے تھے، میں بھی رو لوں گی، اللہ دیکھنے والا ہے سب دیکھ رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی دانیہ شاہ سے کی تھی، لیکن یہ شادی زیادہ دن نہ چل سکی اور 3 ماہ بعد ہی دانیہ ملک نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا تھا تاہم اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت سے ان کی صلح کی بات ہوچکی تھی۔