پاکستان کے راستے دیگر ممالک جانیوالے افغان شہریوں کیلیے ویزا آن ارائیول کی سہولت

حکومت نے تیسرے ممالک کے لیے افغانستان سے انخلا کے تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی۔

پالیسی 8 جون سے 8 اگست تک نافذالعمل رہے گی (فوٹو فائل)

ISLAMABAD:
حکومت نے پسماندہ افغان شہریوں کے تیسرے ممالک کے لیے افغانستان سےانخلا کے تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے تیسرے مرحلے کی منظوری وزارت داخلہ کی سمری پردی ہے، جس کے بعد وزارت داخلہ نے افغانستان سے پسماندہ افغان شہریوں کے انخلا کے محفوظ راستےکےتیسرے مرحلے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔


وفاقی کابینہ سے منظور شدہ فیصلے کے تحت پسماندہ افغان شہریوں کو پاکستان کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت دے دی گئی ہے۔ یہ سہولت صرف ان پسماندہ افغان شہریوں کو میسرہوگی جوپاکستان کے راستے دیگرممالک جانے کے اہل ہوں گے۔

اس سہولت کا اطلاق ان افغان شہریوں پر ہوگا جنہیں کسی تیسرے ملک نے اسپانسرکیا ہو۔ پالیسی کا اطلاق 60 دن کے لیے ہوگا، جو 8 جون سے 8 اگست تک نافذالعمل رہے گی۔
Load Next Story