نون سے شین نکلنے کی پیشگوئی کی تھی اب دیکھ لو شین نے حکومت بنالی شیخ رشید
اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے بھی تیار ہیں، ملک میں سول نافرمانی خانہ جنگی کی کوشش کی جارہی ہے، سابق وزیر داخلہ
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے جون جولائی ملکی سیاست کے لیے اہم ترین قرار دیے تھے اور پیشگوئی کی تھی کہ نون سے شین نکلے گی، اب دیکھ لو شین نے حکومت بنالی ہے۔
بھارت میں شان رسالت میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے بھی تیار ہیں، ملک میں سول نافرمانی خانہ جنگی کی کوشش کی جارہی ہے غریب کو مار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان مقصود چپڑاسی کو روتا رہا اور شہباز شریف نے آتے ہی مقصود چپڑاسی مر گیا یا مار دیا گیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ غیر ملکی سازش سے عمران خان کو ہٹایا گیا یہ ایک غیر ملک کی سازش تھی، یہ حکومت عوام دشمن فیصلوں کے لئے لائی گئی ہے، عمران خان عنقریب اسلام آباد ریلی نکالنے والے ہیں جس کی قیادت وہ فیض آباد سے کریں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکا سے آئے اعلامیہ میں 6 بار عدم اعتماد 4 بار عمران کا ذکر کیا گیا ہے کہ عدم اعتماد کامیاب کرو، معاف کریں گے، پاکستان میں بھارت نواز حکومت چور دروازے سے لائی گئی جو ایک ووٹ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بھارت سے تعلقات رکھتی ہے اور اب بجلی، گیس، پٹرول سب کچھ بڑھا دیے ہیں، عمران خان جلد مہنگائی کے خلاف بڑے جلوس میں فیض آباد سے اسلام آباد تک ریلی قیادت کریں گے، یہ حکومت نہیں چل سکتی نئے انتخابات کرانا پڑیں گے۔