سیاحت میں بہتری پر عالمی بینک کی پاکستان کو مبارکباد

بین الاقوامی سفر و سیاحت کے فروغ میں اضافے پر کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی پاکستان کو مبارکباد

سازگار کاروباری ماحول،سیاحوں کی وسیع سیکورٹی سیاحت کے فروغ کا سبب ہیں، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

عالمی بینک نے بین الاقوامی سفر و سیاحت کے فروغ کے اشاریہ میں بہتری پرپاکستان کومبارکباد دی ہے۔


پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے پاکستان کو 2021 کے بین الاقوامی سفر و سیاحت کے فروغ کے اشاریہ میں 6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اپنا درجہ بہتر بنانے پر مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں 2019 میں عالمی رینکنگ میں پاکستان کا 89 واں نمبرتھا جو 2021 میں چھ پوائنٹس کی بہتری کے بعد 83 واں ہوگیا۔ ناجی بن حسائن نے کہاکہ ملک کی بہتر کارکردگی میں سازگار کاروباری ماحول،سیاحوں کی وسیع سیکورٹی اور باہمی رابطے کے بنیادی ڈھانچہ میں بہتری شامل ہے۔
Load Next Story