خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

سلاد کھانا
کلثوم صہیب، لاہور

خواب : میں نے دیکھا، کہ میں اور میری دوستیں سکول کی پارٹی میں چقندر کا سلاد کھا رہی ہیں جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں کھایا تھا اور مجھے بہت پسند آتا ہے اور خواب میں ہی سوچتی ہوں کہ اپنی والدہ سے کہوں گی کہ ہم کو بھی بنا کر دیا کریں ۔ اس کے بعد میں اپنے بہن بھائیوں کے لئے بھی لے لیتی ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

کپڑے گندے ہونا
بن خاور، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں بہت تیار ہو کر گھر سے نکلا ہوں اور سفید براق لباس پہنا ہوا ہے مگر گھر کے باہر ہی جانے کس چیز سے پھسل کر گرتا ہوں اور میرے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں ۔ اس وقت مجھے بہت شرمندگی ہوتی ہے اور میں سوچتا ہوں کہ اب میں دوبارہ کیسے تیار ہوکر مقررہ وقت پہ پہنچ سکوں گا ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز، پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

کسی جگہ بند ہونا
ادیبہ نواز، شیخوپورہ


خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی جگہ بند ہو چکی ہوں اور کافی پریشان اور اداس بھی ہوں ۔ مگر سمجھ نہیں آتا کہ میں آخر ہوں کہاں؟ مگر سوچ یہی ہے کہ میں کسی بند جگہ پہ ہوں اور کافی دنوں سے ہوں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور کئی دن سے یہ خواب میرے اعصاب پہ سوار ہے اور مجھے پریشانی رہتی ہے کہ جانے اس کا کیا مطلب ہو ، مجھے اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔

بیوی سے لڑائی کا خیال
حمد اللہ، پشاور

خواب : میں نے دیکھا کہ میں گھر میں اکیلا ہوں اور سونے کی تیاری کر رہا ہوں، ساتھ کچھ پریشانی بھی ہے کہ بیوی کی لڑائی کا خیال ہے۔ صبح جب میری آنکھ کھلتی ہے تو میں دیکھتا ہوں کہ میری پوری داڑھی کٹی ہوئی ہے ، خود کو شیشے میں دیکھ کر ایک دم میں ڈر جاتا ہوں، اسی گھبراہٹ میں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوھر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔ لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں ۔

گوشت اور بریانی
نبی بخش، گوجرانوالہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں گھر میں اکیلا ہوں اور کچھ کھانا چاہتا ہوں ۔ فریج چیک کرنے پہ بھی مجھے کچھ نہیں ملتا ۔ میں کافی پریشان بیٹھا ہوتا ہوں کہ بیل بجنے پہ باہر دیکھتا ہوں تو ہمارے ہمسائے ہوتے ہیں جو مجھے ایک ڈھکا ہوا ٹرے دیتے ہیں۔ میں اندر آ کر دیکھتا ہوں تو اس میں بھنا ہوا گوشت اور بہترین بریانی ہوتی ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔

تعبیر: اچھا خواب ہیے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم وہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں۔
Load Next Story