گھریلوصارفین کیلیے گیس کنکشن پرپابندی نہیںحکومت
دہری شہریت پرجلدقانون سازی ہوگی،وقفہ سوالات،آتشزدگی میںجاںبحق افرادکیلیے فاتحہ۔
لاہور:
وزیردفاع نویدقمر نے قومی اسمبلی کووقفہ سوالات میںبتایا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں38طیارے ہیںجو38بین الاقوامی اور24 ملکی روٹس پرآپریٹ کررہے ہیں۔
لیزپر8 طیارے خریدے جارہے ہیں۔پارلیمانی سیکریٹری برائے پٹرولیم شہنازشیخ نے بتایاکہ گھریلوصارفین کیلیے گیس کے کنکشن جاری کرنے پرپابندی نہیں،تاہم صنعتی،تجارتی کنکشنزاورسی این جی اسٹیشنز کے قیام پرپابندی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کاوزارت پٹرولیم سے تعلق نہیں۔سیکریٹری پارلیمانی امورطارق شبیر نے بتایاکہ دوہری شہریت کے حامل افرادکو بیرون ملک رہتے ہوئے ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے نہ وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں، معاملہ پر جلد فیصلہ کرتے ہوئے قانون سازی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انصاف تک رسائی کیلیے شروع کئے گئے پروگرام کو کل 350 ملین امریکی ڈالر فنڈز ملے۔
پروگرام کے تحت صوبوں کو رقوم فراہم کی گئی ہیں ۔فاروق نائیک نے بتایا کہ پروگرام کے تحت خرچ ہونیوالی رقم کی تفصیلات جمع کرنے اوررپورٹ مرتب کرنے کیلیے کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔ ایوان میں کراچی اور لاہور کی فیکٹریوں میں آتشزدگی اور بارش و سیلاب میں جاں بحق ہونیوالوں کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی، ادھر ملک بھرکی سرکاری عمارات میں معذور افراد کی آمدو رفت آسان بنانے کیلیے اقدامات کرنیکی قراردادمتفقہ منظور کر لی گئی،اقوام متحدہ وفد کے دورہ پر بحث کیلیے تحریک التوا بھی جمع کرادی گئی،اجلاس آج پھر ہوگا۔
آئی این پی کے مطابق قومی اسمبلی میں وزارت پٹرولیم نے اوگرا کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کئے جانے والے 47 سی این جی سٹیشنوں کی فہرست پیش کر دی ۔ وقفہ سوالات کے دوران ساجد احمد کے سوال کے جواب میںمشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ اوگرا نے بعض پلوں کی تعمیر ' سڑکوں کی کشادگی اور سیکیورٹی سمیت دیگر وجوہات کی بناء پر 47 سی این جی سٹیشنوںکو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنیکی اجازت دی سی این جی اسٹیشنوں کی منتقلی کے حوالے سے 30 ستمبر 2011ء کو پالیسی کی منظوری دی گئی۔