سلیکشن کے دہرے معیار پر راشد لطیف چپ نہ رہ سکے
بابر نے کہا شان مڈل آرڈر بیٹرنہیں اگلے دن حارث کو میچ کھلا دیا،سابق قائد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلےباز راشد لطیف نے سلیکشن کے دہرے معیار پر سوالات اٹھا دیئے۔
گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ بلاشبہ شان مسعود زبردست فارم میں ہیں مگر انھوں نے بطور اوپنر اچھا پرفارم کیا ہے، مڈل آرڈر میں کھلانا ان کے ساتھ بھی ناانصافی ہوگی۔
اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ بابر نے شان مسعود کو تو اوپنر ہونے کی وجہ سے منتخب نہ کرنے کی بات کہی، اگلے روز ہی محمد حارث کو مڈل آرڈر بیٹر کے طور پر ویسٹ انڈیز سے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ محمد حارث نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بطور اوپنر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، کپتان ایک طرف کہتے ہیں اوپنر مڈل آرڈر میں نہیں کھیل سکتا، دوسری جانب اس کے برعکس فیصلہ کرلیتے ہیں، اس میں کوئی منظق نہیں، مجھے یہ سوچ پسند نہیں آئی، یہ قطعی طور پر مناسب رویہ نہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب ہوتے ہوئے ہر کسی کا کردار ہوتا ہے، کمیٹی پہلے ہی پلیئنگ الیون بنالیتی ہے،اس کا مطلب ہوا کہ محمد حارث کو پہلے ہی ٹیم کا حصہ بنایا جاچکا تھا۔
راشد لطیف نے کہا کہ حسیب اللہ نے بلوچستان کیلیے بہترین پرفارم کیا،انڈر19 میں 2 سنچریاں بنائیں، وہ وکٹ کیپر بھی ہیں۔ کیا بلوچستان کے کرکٹرز کو پاکستان کیلیے کھیلنے کا حق حاصل نہیں۔