بھارت کی ریاستی دہشتگردی کشمیری نوجوان شہید

کلگام اورنواحی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی

بھارتی فوج نے متعدد کشمیریوں کوگرفتارکرلیا:فوٹو:فائل

LIVERPOOL:
بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں ایک اورکشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے کلگام کا محاصرہ کرلیا۔ نام نہاد سیکورٹی آپریشن کے دوران بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ بھارتی فورسزنے گھروں میں گھس کرلوگوں پرتشدد کیا اورخواتین سے بدتمیزی کی اوربچوں کو ہراساں کیا۔

بھارتی فورسزنے متعدد کشمیری نوجوانوں کوگھروں سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ کلگام اورقریبی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ علاقے کا محاصرہ بھی جاری ہے۔ بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں میں مئی میں 32 کشمیری شہید ہوئے تھے۔
Load Next Story