راولپنڈی عجیب الخلقت جل پری نما بچے کی پیدائش

مردہ بچے کی لاش کو جل پری سے بھی تشبیح دی جارہی ہے

(فوٹو: ایکسپریس نیوز) مردہ بچے کی لاش کو جل پری سے بھی تشبیح دی جارہی ہے

RAWALPINDI:
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عجیب الخلقت جل پری نما بچے کی مردہ حالت میں پیدائش ہوئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نارووال کی رہائشی خاتون کے یہاں عجیب الخلقت مردہ بچے کی پیدائش ہوئی، بچے کا نارمل سائز سے بڑا سر دو ہاتھ اور پیٹ سے جڑا ایک دم نما ہاتھ تھا۔


مردہ بچے کی لاش کو جل پری سے بھی تشبیح دی جارہی ہے تاہم دل کی مریضہ ماں کو مردہ حالت کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

Load Next Story