ناموس رسالتﷺ پر حملہ جماعت اسلامی کا بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ
مسلمان حکمران بے غیرت ہو سکتے ہیں لیکن مسلمان عوام ایسے نہیں ہیں
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر حکومت کو بھارتی سفیر کو بےدخل کردینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے لاہور کی قیادت کو کامیاب عوامی مارچ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے ملانے کا واحد ذریعہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، ایمان کا تقاضا ہے کہ نبی کریم سے محبت کی جائے.
انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کیخلاف 57 ممالک میں احتجاج کیا گیا لیکن کسی ملک نے بھارت کا سفیر نہیں نکالا، میں برسر اقتدار حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ نبیﷺ کی شان میں گستاخی ہو اور ہندوستان کا سفیر پاکستان میں اور ہمارا سفیر ہندوستان میں ہو ہم یہ نہیں چاہتے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ہم نے اسلام آباد میں احتجاج کیا تو ہمارے راستے میں خاردار تاریں لگا دی گئیں۔ یہ اقدام ایک مسلمان حکمران کے شایان شان نہیں ہے۔ ہندوستان ہمارا دشمن ہے، اُس نے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرکے ہمارے ایمان کو للکارا ہے مسلمان حکمران بے غیرت ہو سکتے ہیں لیکن مسلمان عوام ایسے نہیں ہیں۔