عالمی برادری بھارت میں اسلامو فوبیا کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے صدرعارف علوی
بھارت مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنا بند کرے، صدر عارف علوی
ISLAMABAD:
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے۔
صدر پاکستان نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف 'ہندوتوا' گروہوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف حیلے بہانوں سے بلا روک ٹوک اور ریاستی سرپرستی میں تشدد بھارت میں اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا عکاس ہے۔
صدر کا کہناہے کہ ہندوستان اپنی ہندوتوا پالیسیاں ترک کرے، اقلیتوں کو نشانہ بنانا، اُنکےمذہبی جذبات کو مجروح کرنا بند کرے،بھارت اپنی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت پھیلانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکے۔
صدر مملکت نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت توہین آمیز بیان دینے، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے،ہندوستان اقلیتوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بچانے،انہیں امن کے ساتھ اپنے عقائد پر عمل کرنے کی اجازت دینے کے لیے بھی فوری اقدامات کرے۔