فلم اور ڈرامے میں زیادہ فرق نہیں ہے صائمہ خان

ڈرامہ میں کام کے آغازمیں پریشانی ہوئی جلدہی خود کو ماحول کے مطابق ڈھال لیا

ڈرامہ میں کام کے آغازمیں پریشانی ہوئی جلدہی خود کو ماحول کے مطابق ڈھال لیا۔فوٹو:فائل

اداکارہ صائمہ نے کہا ہے کہ فلم کی طرح ٹی وی ڈراموں میں بھی میری پرفارمنس کو پسند کیا گیا ، اسی لیے اگر کوئی اچھا ٹی وی پراجیکٹ آفر ہو تو ضرور کرتی ہوں۔


وہ گذشتہ روز '' نمائندہ ایکسپریس'' سے گفتگو کر رہی تھیں۔ صائمہ نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے، فلم میں آپ کے پاس محدود جب کہ ڈرامہ میں وقت کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ اسی لیے ابتداء میں پہلے ڈرامہ کے دوران مجھے تھوڑی سی پریشانی ہوئی مگر پھر جلد ہی اس ماحول میں خود کو ایڈجسٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ صائمہ نے کہا کہ فلم کے عروج کے دور میں ہی ٹی وی کی آفرز مل رہی تھیں مگر مصروفیت کی وجہ سے چند ایک ہی ٹی وی سیریل کیے۔

ان ڈراموں میں میرے کردار میری شخصیت اور مزاج کو سامنے رکھتے ہوئے لکھے گئے اور انھیں سراہا بھی گیا۔ مجھے ایسے ڈائریکٹر اور پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرکے زیادہ خوشی ہوتی ہے جو فنکار کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان کے کردار کا انتخاب کرتے اور لکھواتے ہیں۔ صائمہ نے کہا کہ ان دنوں فیصل بخاری کے ساتھ ایک ٹی وی ڈرامہ میں کام کر رہی ہوں جس کی ریکارڈنگ ان دنوں تیزی کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں صائمہ نے کہا کہ اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں اور مستقبل میں اگر موقع ملا تو فلم ڈائریکٹ کرونگی۔
Load Next Story