کراچی گیارہ سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

ملزم نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متعدد بار بچی کو بلیک میل کیا، مقدمہ درج

فوٹو : فائل

ANKARA:
شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے 11 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم عاطف نے بُک شاپ پر آئی بچی کے ساتھ زیادتی کی جبکہ واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی۔


پولیس کے مطابق ملزم ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متعدد بار بچی کو بلیک میل کرتا رہا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل نے درخواست موصول ہونے پر ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ بچی کے والد شکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story