آرمی چیف کی جانب سے کوئٹہ کے بہادر ٹرک ڈرائیور کے لیے نقد انعام

ٹرک ڈرائیور کو کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں مدعو کرکے انعام دیا گیا

ٹرک ڈرائیور کو کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں مدعو کرکے انعام دیا گیا (فوٹو : آئی ایس پی آر)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کوئٹہ میں جلتے ہوئے ٹرک کو جان خطرے میں ڈال کر آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور کو نقد انعام سے نواز دیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرائیور فیصل بلوچ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بہادری کا مظاہرہ کیا، ڈرائیور فیصل نے کوئٹہ میں جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو تین کلومیٹر دور تک چلا کر اور اسے آبادی والے علاقے سے دور لے جاکر کئی قیمتی جانیں بچائیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جرأت کے اس بے لوث کام کے اعتراف کے لیے ڈرائیور کو کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں مدعو کیا گیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ہدایات پر فیصل بلوچ کو نقد انعام سے نوازا گیا۔
Load Next Story