پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے حریف کو 53 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی

فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے 269 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 216 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 269 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی 37.2 اوورز میں 216 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح میزبان ٹیم نے حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ شاداب خان چار وکٹیں اڑا کر نمایاں رہے۔ خراب موسم کے سبب میچ کو 48 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
Load Next Story