راولپنڈی میں 19سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی ملزم گرفتار

لڑکی کا میڈیکل پراسیس کراویا جا رہا ہے، ایس پی پوٹھوہار

(فائل فوٹو)

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے میں 19 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق نجی انسٹیوٹ میں لیب ٹیکنیشن کا ڈپلومہ کرنے والی کہوٹہ کی رہائشی طالبہ نے بتایا کہ راولپنڈی صدر کی نجی لیبارٹری میں نوکری کرتی رہی ہوں جہاں فیصل فاروق بھی کام کرتا تھا پھر میں گاؤں چلی گئی لیکن اب پیپرز دینے کی وجہ سے اپنی خالہ کے گھر رتہ امرال میں مقیم ہوں۔


طالبہ نے مزید بتایا کہ فیصل فاروق سے اپنا اسٹوڈنٹ کارڈ لینے لیبارٹری گئی تو اس نے کہا کارڈ انعم اسڑیٹ رہائش گاہ پر پڑا ہے، اسکے ساتھ وہاں گئی تو اس نے ادھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی پوٹھوہار رانا وہاب کا کہنا تھا کہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کراویا جا رہا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Load Next Story