پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈمنسٹریٹر مقرر

لوکل گورنمنٹ آرڈی ننس 2021ء کی میعاد 8جون 2022ء کو مکمل ہوگئی

فوٹو : فائل

پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء بحال کر دیا جس کے بعد تمام اضلاع میں مقامی حکومتوں کے ایڈمنسٹریٹرز بھی مقرر کر دیے گئے۔

ایکسپریس کے مطابق لوکل گورنمنٹ آرڈی ننس 2021ء کی میعاد 8 جون 2022ء کو مکمل ہوگئی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیے۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کا ایڈمنسٹریٹر کمشنر لاہور ہوں گے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کمشنر ہوں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع کونسلز کے ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیے گئے۔


سیالکوٹ گجرات میونسپل کارپوریشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ایڈمنسٹریٹر ہوں گے جبکہ میونسپل کارپوریشن مری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیے گئے۔

تمام میونسپلز کمیٹیز کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ایڈمنسٹریٹر ہوں گے جبکہ یونین کونسلز کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوں گے۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب و پارلیمنٹری افیئرز نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
Load Next Story