نشے میں دھت شخص نے بیوی اور بیٹی کو گولی مار دی

ملزم خضر نے نشے میں اپنی بیوی نصرت کے پاؤں اور بیٹی نائلہ کی ٹانگ پر فائر کیا، پولیس

فوٹو: فائل

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کے پوش علاقے میں شوہر نے نشے میں دھت ہوکر بیوی اور بیٹی کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفس اے میں شوہر نے نشے میں دھت ہوکر بیوی اور بیٹی پر گولیاں چلائیں جس سے دونوں زخمی ہوگئیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خضر نے نشے میں اپنی بیوی نصرت کے پاؤں اور بیٹی نائلہ کی ٹانگ پر فائر کیا۔

مقامی پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور بیوی کی مدعیت میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم خضر کو گرفتار کر کے پسٹل برآمد کرلی ہے۔
Load Next Story