اوم پوری اور دیویا دتہ11مارچ کو پاکستان آئیں گے
دونوں فنکار برفی تھیٹر پروڈکشن کی دعوت پر لاہور آرہے ہیں اوراس دوران وہ اسٹیج ڈرامہ ’’میری امریتا‘‘ بھی پیش کرینگے
برصغیر کے وراسٹائل اداکاراوم پوری اور اداکارہ دیویا دتہ 11مارچ کو پاکستان آئینگے۔ دونوں فنکار برفی تھیٹر پروڈکشن کی دعوت پر لاہور آرہے ہیں اوراس دوران وہ اسٹیج ڈرامہ ''میری امریتا'' بھی پیش کرینگے۔
''ایکسپریس'' سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے بالی وڈاسٹاراوم پوری کاکہنا تھا کہ لاہور دیکھنے کی دیرینہ خواہش تھی کہ میں زندہ دل لوگوں کا شہر دیکھوں اور میرا دوسراجنم ہوجائے۔ اس دیرینہ خواہش کوپورا کرنے کے لیے برفی تھیٹرپروڈکشنز کے روح رواں اور بہترین اداکار بدرخان نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی ، جس کو فوری قبول کرلیا۔ حالانکہ میں مختلف پراجیکٹس کی شوٹنگز میں مصروف تھا لیکن جب بدرخان نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی توپھر میں نے اپنے پراجیکٹس کی شوٹنگز منسوخ کر دیں۔
مجھے لاہوریوں کی مہمان نوازی اورلذیزپکوانوں کے ساتھ ساتھ کلچر کی معلومات توہے لیکن میں اب اس ماحول کوخود سے دیکھنا چاہتا ہوں اوریہاں چند روزقیام کرکے ان لمحات کواپنی سنہری یادوں میں سجانا چاہتاہوں۔ اس موقع پرہم جہاں لاہورکی سیر کرینگے، وہیں میں اورمیرے ساتھ اداکارہ دیویادتہ مل کرایک اسٹیج ڈرامہ '' تیری امریتا '' بھی پیش کرینگے۔ دوسری جانب برفی تھیٹر پروڈکشنزکے روح رواں اوراداکاربدرخان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اوم پوری جیسے ورسٹائل اداکار کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا موقع مجھے مل رہا ہے۔ وہ بہت بڑے فنکارہونے کے ساتھ بہت اچھے انسان بھی ہیں۔ میری کوشش ہوگی کہ ان کا دورہ پاکستان بہت کامیاب رہے اوروہ یہاں سے خوبصورت یادیں لے کرواپس جائیں۔