اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ای وی ایم کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ای وی ایم کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار

لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔


ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔

درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے واضح احکامات دیئے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق پر ہدایات جاری کیں، لیکن عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی، لہذا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ای وی ایم کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔
Load Next Story