گستاخانہ بیان کنگنا رناوت نوپور شرما کے دفاع میں بول پڑیں
نوپور شرما کے خلاف کئی ممالک میں احتجاج کیا جا رہا ہے
بھارتی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت گستاخِ رسولﷺ، بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے دفاع میں سامنے آگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازعہ بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں نے خلاف آواز اُٹھانا شروع کر دی، اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے گستاخِ رسول ﷺ نوپور شرما کی کھلے الفاظ میں حمایت کی ہے۔
انہوں نے آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلیمن کے سربراہ اسد الدین اویسی اور رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے مابین جاری مباحثے پر بھی ہمیشہ کی طرح متنازع تبصرہ کرتے ہوئے نوپور شرما کا بھرپور دفاع کیا اور مسلمانوں کے خلاف بات کی۔
اس سے قبل اداکارہ نے سڑک کے بیچوں بیچ لٹکے ہوئے ایک پتلے کی تصویر بھی شیئر کی تھی جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ 'یہ خوفناک تصویر افغانستان کی نہیں بلکہ بھارت کی ہے، پُرامن افراد نے نوپور کے پتلے کو لٹکا رکھا ہے، نوپور اپنی رائے کی حقدار ہے، میں اُنہیں ہر طرح کی دھمکیوں کا نشانہ بنتا دیکھ رہی ہوں۔'
یاد رہے کہ بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کی نجی ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کے بعد ان کے خلاف پاکستان دنیا کے کئی مسلمان ممالک میں شدید غم و غصہ، نعرے بازی اور سزا کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ تاہم نوپور شرما کو 5 جون کو پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔