کراچی میں 22 یا 23 جون کو بارش کی پیشگوئی الرٹ جاری
پیر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد رہا، محکمہ موسمیات
ISLAMABAD:
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں پری مون سون بارشوں کے سلسلے میں 22 یا 23 جون کو برسات کی پیش گوئی کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں 22 اور 23 جون کے درمیان پری مون سون سسٹم کے تحت ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے جب کہ رواں ماہ جون کے آخر یا جولائی کے ابتدائی دنوں میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوسکتا ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ رواں سال ملک بھر میں کہیں 10 سے 20 فیصد جب کہ کہیں 20 سے 30 فیصد زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ضلع تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم دیہی سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہے گا۔
اگلے تین روز کے دوران شہر میں موسم گرم و مرطوب رہنے جب کہ مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب بوندا باندی ہونے کی توقع ہے، اس دوران سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، پیر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد رہا۔