ٹیسٹ رینکنگ مصباح کی ایک درجہ تنزلی ساتویں نمبر پر آگئے
جنوبی افریقہ کے خلاف مین آف دی سیریز ڈیوڈ وارنر پانچویں پوزیشن پر قابض
KARACHI:
مصباح الحق ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے، پروٹیز کے خلاف مین آف دی سیریز ڈیوڈ وارنر 5 سیڑھیاں اوپر چڑھ کرکیریئر کی بہترین پانچویں پوزیشن پر قابض ہوگئے، 2 درجے بہتری سے ریان ہیرس بھی پہلی بار دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی سیریز کے اختتام پر کینگرو بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کی زبردست فارم نے انھیں آئی سی سی رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پانچویں پوزیشن دلا دی، کیپ ٹائون ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں جڑنے والے اوپنر نے 5 درجے چھلانگ لگائی، آسٹریلوی بیٹسمین کی جگہ بنانے کیلیے ٹاپ 10 میں ہونے والی اکھاڑ پچھاڑ کا فائدہ ویسٹ انڈین چندرپال کو ہوا، انھوں نے ای بی ڈی ویلیئرز اور سری لنکن کمار سنگاکارا کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کر لی، ہاشم آملہ 2 درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر ایک درجے پیچھے آکر چھٹی پوزیشن پر ہیں، ان کے بعد مصباح الحق کو بھی ایک درجے نیچے آنا پڑا۔
ٹاپ 10 میں شامل دیگر بیٹسمینوں میں بھارتی چتشورپجارا، آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک اور بھارتی ویرت کوہلی شامل ہیں، کینگرو پلیئر اسٹیون اسمتھ نے 5 درجے بہتری کے ساتھ 12ویں پوزیشن اپنے نام کے آگے درج کرائی۔ بولرز میں آسٹریلوی ریان ہیرس نے پروٹیز ورنون فلینڈر کو ایک درجے پیچھے دھکیل کر کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا، کینگرو پیسر مچل جونسن کو ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا، سعید اجمل بدستور 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ10 میں شامل دیگر بولرز میں بالترتیب سری لنکن رنگنا ہیراتھ، کیوی ٹرینٹ بولٹ، ٹم سائوتھی، بھارتی روی چندرن ایشون اور آسٹریلوی پیٹر سڈل شامل ہیں، ناتھن لیون کو 4 درجے تنزلی نے 21 ویں پوزیشن پر دھکیل دیا۔آل رائونڈرز میں ورنون فلینڈر نے 2 درجہ چھلانگ لگا کر ایشون سے پہلی پوزیشن چھین لی۔