ایرانی ایرو اسپیس کے 2 ملازمین پُراسرار طور پر ’ہلاک‘

عبدوس کی موت کی کوئی تفصیلات شائع نہیں کی گئیں

—فوٹو: اےا یف پی

کراچی:
ایران کی ایرو اسپیس انڈسٹری میں کام کرنے والے دو افراد الگ الگ واقعات میں پراسرار طور پر 'ہلاک' ہو گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ مرقزی میں اسلامی انقلابی گارڈ کارپوریشن (آئی آر جی سی) کی شاخ سے وابستہ ذرائع ابلاغ پر ایک بیان میں بتایا گیا کہ آئی آر جی سی کے ایرو اسپیس ڈویژن کے رکن علی کمانی 'روڈ حادثے' میں جاں بحق ہوگئے۔


ان کے مطابق وہ دارالحکومت تہران سے تقریباً 320 کلومیٹر جنوب میں خمین میں کام کرتے تھے اور ایک غیر متعینہ مشن پر ہوتے ہوئے 'کار حادثے' میں ہلاک ہوگئے۔

علاوہ ازیں ایران کی نیم سرکاری نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایک اور ایرو اسپیس کارکن 33 سالہ محمد عبدوس بھی مشن کے دوران ہلاک ہو گئے۔ ایران کی وزارت دفاع نے بعد میں کہا کہ عبدوس وزارت کے لیے کام کرتا تھا۔

ایران کی جانب سے دونوں اموات کو 'شہادت' سے منسوب کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر اس بات کی نشاندہی ہے کہ ان افراد کو 'ہلاک' کیا گیا ہے۔ عبدوس کی موت کی کوئی تفصیلات شائع نہیں کی گئیں۔
Load Next Story