ایرانی ’حملوں‘ کا خدشہ اسرائیل کی اپنے شہریوں کو ترکی چھوڑنے کی ہدایت
ایران کی طرف سے اسرائیلی شہریوں کو ترکی میں نشانہ بنایا جاسکتا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ
کراچی:
ایران کی طرف سے بڑے پیمانے پر اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشے پر اسرائیل نے فوری طور پر اپنے شہریوں کو ترکی چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیر خارجہ یائر لیپڈ کا کہنا ہے کے خفیہ اطلاعات کے مطابق استنبول میں موجود ایرانیوں کی بڑی تعداد چھٹی کے روز اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بناسکتی ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شہری ترکی میں موجود ہے اسے فوری طور واپس آجانا چاہیے، کتنا ہی اہم کیوں نہ ہو موجودہ صورتحال میں کوئی شہری ترکی کا سفر نہ کرے،کوئی شہری ترکی جانے کا اراد رکھتا ہے تو اسے فوری طور پر اپنا ٹرپ کینسل کردینا چاہیئے۔
دوسری جانب ایران کا الزام ہے کے حالیہ دنوں میں تہران میں گھر کے باہر قتل ہو نے والے پاسدارن انقلاب کے کرنل سید خدائی کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں ۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایران کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی سے اسرائیلی شہریوں کی واپسی جاری ہے،ایرانی پراپیگینڈہ پر ترکی میں اسرائیلی شہریوں کو قتل اور اغواء کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے ۔
واضح رہے کے ایران اور اسرائیل کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے کشیدگی کا شکار ہیں،ایران کا الزام ہے کے صیہونی ریاست تواتر کے ساتھ ایرانی جوہری سائنسدانون اور فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے۔