عمران خان کے دورہ روس کو عدم اعتماد سے جوڑنا بہت بڑی غلط فہمی ہے بلاول بھٹو

ہم اپنے زرعی نظام کو صحیح چلائیں تو اپنی ضرورت پوری کرنے کے علاوہ دنیا کو بھی کھلا سکتے ہیں، وفاقی وزیر خارجہ

فائل فوٹو

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے سے متعلق کہا ہے کہ اگر دورہ روس پچھلی حکومت جانے کی وجہ ہوتی تو اس جنگ کے بارے ہمارا موقف مختلف ہوتا، روس یوکرین معاملے پر پاکستان کل بھی نیوٹرل تھا اور آج بھی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی و وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ عمران خان کے دورہ روس کو ان کے خلاف عدم اعتماد سے جوڑنا بہت بڑی غلط فہمی ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ روس یوکرین تنازعہ میں موجودہ حکومت بھی عمران خان حکومت کی طرح غیرجانبدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دورہ روس پچھلی حکومت جانے کی وجہ ہوتی تو اس جنگ سے متعلق ہمارا مؤقف مختلف ہوتا لیکن روس یوکرین معاملے پر پاکستان کل بھی نیوٹرل تھا اور آج بھی نیوٹرل ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں فوڈ ان سیکیورٹی ہمارے لیے بڑا مسئلہ ہے، جنگ سے پہلے پاکستان یوکرین سے کھاد، گندم اور دیگر غذائی اجناس خرید رہا تھا لیکن روس یوکرین جنگ کی وجہ سے ہمیں مزید فوڈ ان سیکیورٹی کا خطرہ ہے۔

جنگ سے متعلق وفاقی وزیر خارجہ نے بیان دیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ تنازعہ فریقین کے درمیان سفارتکاری اور بات چیت سے حل ہو اور یہ جنگ جلد ختم ہو۔


 

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی صورت میں اس جنگ کا پاکستان کے عوام سمیت دنیا بھر کو نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے زرعی نظام کو صحیح چلائیں تو اپنی ضرورت پوری کرنے کے علاوہ دنیا کو بھی کھلا سکتے ہیں، اسی لیے زرعی زمینوں پر ہاوسنگ سوسائٹیوں کا مخالف ہوں۔

 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی بنیاد آصف زرداری نے رکھی تھی، اس منصوبے میں پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت پیش رفت چاہتے ہیں۔
Load Next Story