نوپور شرما کا گستاخانہ بیان گوتم گمبھیر کی ٹویٹ پر بھارتی اداکارہ کی تنقید

گوتم گمبھیر کو بلڈوزر کی آواز نہیں سنائی پڑ رہی، سوارا بھاسکر کا سابق کرکٹر کی ٹویٹ پر ردعمل

فوٹو : بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر/انسٹاگرام

بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات کے بعد مختلف شعبوں کے نامور نام بھی ان تبصروں پر اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے انسٹاگرام اسٹوری پر گوتم گمبھیر کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انکو بلڈوزر کی آواز نہیں سنائی پڑ رہی لیکن!




سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ''معافی مانگنے والی خاتون کے خلاف پورے ملک میں نفرت اور جان سے مارنے کی دھمکیوں پر نام نہاد 'سیکولر لبرلز' کی خاموشی یقیناً کان بند کر لینے کے مترادف ہے!''۔



واضح رہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے بعد بھارت میں مظاہرے جاری ہیں جبکہ مسلمانوں کے گھر بھی مسمار کیے جا رہے ہیں۔
Load Next Story