سابق حکومت نے 458 کنال زمین عمران خان اور اہلیہ کی ٹرسٹ کو عطیہ کی وزیرداخلہ
برطانیہ سے وصول کیے گئے پچاس ارب روپے بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے، رانا ثنا اللہ
ISLAMABAD:
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں 458 کنال زمین عمران خان اور اہلیہ کے نام پر رجسٹرڈ ٹرسٹ کو عطیہ کی گئی تھی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابق حکومت میں کرپشن کے نت نئے طریقے دریافت کئے گئے، حکومت نے ٹرسٹ کو 458 کنال زمین عطیہ کی، یہ خیراتی ادارہ عمران خان اوران کی اہلیہ کےنام پر ہے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے دسمبر 2019کے کابینہ اجلاس میں بند لفافے میں ایک معاہدے کی منظوری دی، اس وقت کے وزیراعظم سے معاہدے کے حوالے سے استفسار کیا، وزیر داخلہ برطانیہ میں پاکستان کے ریکور کیے گئے 50ارب سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بنی گالہ میں 240کنال زمین فرح گوگی کے نام پر منتقل کی گئی، عمران خان نے تمام معاملات میں اپنا حصہ وصول کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات کیلئے سب کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جعلی صادق اور امین کا لقب دیا گیا۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ سارے معاملے پر کابینہ میں سمری بھی پیش نہیں کی گئی، اس جعلسازی کا فرنٹ مین شہزاد اکبر تھا، حکومت نے کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔
وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ بنی گالہ میں گھر کی ملکیت سے متعلق بھی عمران خان نے بار بار جھوٹ بولا، عمران خان نے ذاتی مفادات کیلئے مذہب کو استعمال کیا۔