بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر مالکان کا بھٹے بند کرنے کا اعلان

10 جولائی سے یکم ستمبر اوردوسرے مرحلے میں یکم جنوری سے یکم مارچ تک بھٹے بند رہیں گے،بھٹہ مالکان

بھٹے بند ہونے سے بیروزگاری کا سیلاب آئیگاہمارے پاس کوئی اورآپشن نہیں،بھٹہ مالکان،فوٹو:فائل

MOSCOW:
بھٹہ مالکان نے مہنگے کوئلے، پٹرول،ڈیزل اوربجلی کی قیمت میں اضافے کیخلاف سال میں 4 ماہ اینٹوں کے بھٹے بند کرنے کا اعلان کیا ہے،پہلے مرحلے میں 10 جولائی سے یکم ستمبر اوردوسرے مرحلے میں یکم جنوری سے یکم مارچ تک بھٹے بند رہیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رائیونڈروڈ لاہورمیں ہونیوالے بھٹہ مالکان اجلاس میں اینٹوں کے بھٹے یکم جولائی سے بند کرنے کی تجویزسامنے آئی تاہم اکثریت رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ بھٹے 10 جولائی سے بند کیے جائیں گے۔


چئیرمین بھٹہ مالکان ایسو سی ایشن شعیب نیازی کا کہنا تھا کوئلے کی قیمت میں مسلسل اضافے،ڈیزل،پٹرول اورسیمنٹ کی قیمت بڑھنے سے تعمیراتی شعبہ زوال کا شکار ہے،اینٹوں کی تیاری پر لاگت بڑھتی جارہی ہے اورقیمت کم ہے۔

بھٹہ مالکان نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے اخراجات اور نقصان سے بچنے کے لیے سال میں چارماہ بھٹے بند رکھیں گےاور 10 سے 20 جولائی تک اینٹوں کی سیل اورسپلائی بھی بند کردی جائیگی، پہلے مرحلے میں 10 جولائی سے یکم ستمبر اور دوسرے مرحلے میں یکم جنوری سے یکم مارچ تک بھٹے بند رہیں گے۔
بھٹہ مالکان کا کہنا ہے کہ بھٹے بند ہونے سے بیروزگاری کا سیلاب آئیگا لیکن ہمارے پاس کوئی اورآپشن نہیں ہے،اس انڈسٹری سے جڑے کاروباری حضرات قرضوں کے بوجھ تلے دبتے جارہے ہیں،بھٹہ مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کوئلے کی قیمتیں کم کرے،بھٹہ مالکان کو ریلیف دیا جائے اورٹیکس کم کیے جائیں۔

 
Load Next Story