کیڑے مکوڑے مارنے والی کمپنی کی شہریوں کو انوکھی پیشکش

گھروں میں لال بیگ چھوڑنے کی اجازت دیں جس کے عوض 2 ہزار ڈالرز(تقریباً 4 لاکھ پاکستانی روپے) دیے جائیں گے، کمپنی

فوٹو: فائل

LOS ANGELES:
امریکا میں کیڑے مکوڑے مارنے والی کمپنی نے شہریوں کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں لال بیگ چھوڑنے کی اجازت دیں جس کے عوض انہیں 2 ہزار ڈالرز(تقریباً 4 لاکھ پاکستانی روپے) دیے جائیں گے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی نے لوگوں کو یہ آفر اس لیے پیش کی تاکہ لال بیگ چھوڑنے کے بعد اس کے خاتمے کی دوا کا تجربہ کرسکیں۔ اس پیشکش کو حاصل کرنے والوں کے گھر میں 100 کے قریب لال بیگ چھوڑے جائیں گے بعد ازاں ان کا نئے طریقے سے خاتمہ کیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کیڑوں کے خاتمے کے لیے استعمال کی جانے والی دوا اور طریقہ کار انسان اور جانوروں کے لیے محفوظ ہے۔ جس کے بعد کئی شہریوں نے اس آفر کو حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story