اب ہم انشاء اللہ 15 جون کو اپنا بجٹ پیش کریں گے وزیر خزانہ پنجاب

پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ سے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو ایوان بلوا کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، اویس لغاری

فائل فوٹو وزیر خزانہ پنجاب

پنجاب کے وزیر برائے خزانہ اویس لغاری نے کہا ہے کہ میں پچھلے دو دن سے تقریر تیار کرکے بار بار ایوان کے اندر آیا مگر ہمارے اوپر بے جا تنقید کی گئی، اسپیکر نے وزیراعلیٰ سے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو معافی منگوانے اور مقدمات ختم کرنے کے لیے بلوانے کا مطالبہ کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ ہمارا اور عوام کا استحقاق مجروح ہوا ، ہماری بجٹ کی تقریر کو سب نے متاثر کیا، آج پھر پورا دن ہمارے ایم پی ایز کو انتظار کروایا گیا، یہ ہمارا حق تھا کہ جب کوئی راستہ نہیں مل رہا تو بجٹ کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ ' ہم نے کل کہا تھا آئین پانی کی طرح ہوتا ہے، اگر اسے روکنے کی کوشش کی جائے تو یہ اپنا راستہ خود بناتا ہے، پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے قبضے میں لی ہوئی ہے، جب ان کو معلوم ہوگیا کہ اجلاس پروووگ ہوگیا ہے تو انھوں نے کہا کہ بجٹ پیش کریں اب کل انشاء اللہ ہم بجٹ پیش کریں گے۔


مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن اسمبلی عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آئین کے تحت حلف اٹھایا مگر مجھے ایوان سے سارجنٹ اینڈ آرمڈ کے ذریعے باہر نکلوایا گیا، آج کابینہ کا اجلاس رات آٹھ بجے ہوا اور کابینہ نے سمری گورنر کو بھیجی۔

مزید پڑھیں: پنجاب بجٹ کا معاملہ مزید گھمبیر، اسپیکر اور گورنر نے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کرلیے

انہوں نے سوال کیا کہ ' کیا پرویز الہی (اسپیکر) بادشاہ سلامت ہیں کہ جو دل کرے گا کریں گے، اپنی نگرانی میں پرویز الہی غنڈوں کو اندر لائے، مونس الہی دو دن بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں کیوں بیٹھا ہے۔

قبل ازیں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آخری دور شروع ہوا تو اپویزشن اراکین نے آئی جی پنجاب اور سیکریٹری کو ایوان بلوا کر معافی مانگنے اور کیسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا، دونوں فریقین کی بات چیت کے بعد ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان روشن ہوا تو گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخاست کیا اور 15 جون کی دوپہر تین بجے ایوان اقبال میں اجلاس طلب کرلیا۔
Load Next Story