اریجیت سنگھ نے پاکستانی پرچم کا احترام کر کے مداحوں کےدل جیت لیے

سوشل میڈیا پر اریجیت سنگھ کے کنسرٹ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں

اریجیت کے کنسرٹ میں پاکستانی مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی(فائل فوٹو)

سوشل میڈیا پر اریجیت سنگھ کے کنسرٹ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں گلوکار نے پاکستان کے پرچم کو عقیدت پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارتی گلوکار اریجیت نے حال ہی میں ٹورنٹو میں کنسرٹ کیا جس میں ان کے پاکستانی اور بھارتی نژاد مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اریجیت کی سُریلی آواز سے خوب محظوظ ہوئے۔

سوشل میڈیا پر اس وقت اریجیت سنگھ کے اس کنسرٹ کی ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ میں ارجیت سنگھ کے کچھ پاکستانی مداح بھی موجود ہیں، اُن میں سے ایک کنسرٹ کے دوران سبز ہلالی پرچم لہرا رہا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)





پاکستانی کا پرچم لہرانے پر سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے اس مداح کو روکا گیا جس پر اریجیت سنگھ اشارے سے سیکیورٹی کو منع کیا اور پاکستانی مداح کو پرچم لہرانے کی اجازت دے دی۔

اریجیت سنگھ ناصرف پاکستانی پرچم کے احترام میں ہاتھ جوڑ کر جھکتے ہیں بلکہ پرچم کے لیے دور ہی سے بوسہ بھی دیتے ہیں اور اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں یہ منظر دیکھ کر کنسرٹ ہال تالیوں سے گونج اٹھتا ہے۔








View this post on Instagram



A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)



سوشل میڈیا پر وائرل گلوکار کی اِن ویڈیوز پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداح بے حد گلوکار سے اظہارِ محبت کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اُن کے اس عمل کی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
Load Next Story