بجلی 42 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی
نیپرا نے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا
ISLAMABAD:
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 42 پیسے اضافی چارج کریں گی۔
نیپرا اتھارٹی نے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، نیپرا نے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔
بجلی کمپنیوں نے 10 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔ ٹیسکو نے 4 ارب 34 کروڑ روپے، پیسکو نے 2 ارب 7 کروڑ روپے، گیپکو نے 1 ارب 97 کروڑ روپے، آئیسکو نے ایک ارب روپے، میپکو نے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور حیسکو نے 1ارب 91 کروڑ روپے کی وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔
چئیرمین نیپرا توصیف فاروقی کے مطابق بجلی کمپنیوں نے مکمل اعدادوشمار نہیں دیے، ڈسکوز کا ایک ہی کام ہے وہ ہے بجلی بیچنا اور بجلی کمپنیاں ایک ہی کام کو بھی صحیح طریقے سے نہیں کر سکتیں۔
چئیرمین نیپرا نے کہا کہ ہم کوئی ان لمٹیڈ کیش سہولت کے ساتھ اے ٹی ایم تو نہیں کھولے بیٹھے، ڈسکوز کی ریکوریز کی شرح 85 فیصد ہیں اور باقی سرکلر ڈیٹ کا حصہ بنتا ہے، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں آدھا رہ گیا، ہم نے بجلی گھروں سے جو معاہدے کیے ہیں وہ تو ادا کرنے ہیں، نیپرا نے ہر سطح پر ایشو اٹھایا ہے کہ کمپنیوں کی نجکاری کی جائے۔