اراضی کیس سپریم کورٹ کا ملک ریاض کو20ستمبرتک گرفتارنہ کرنےکاحکم

عدالت نے ملک ریاض کو گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم میں 5 دن کی توسیع کے بعد 20 ستمبر تک مہلت دے دی ہے۔

عدالت نے ملک ریاض کو گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم میں 5 دن کی توسیع کے بعد 20 ستمبر تک مہلت دے دی ہے۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے 1400 کنال اراضی اسکینڈل میں ملوث ملک ریاض کو 20 ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔


جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز چوہدری پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملک ریاض کی درخواست کی سماعت کی، عدالت نے ملک ریاض کو پہلے 15 ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کاحکم دیا تھا، ملک ریاض کے وکیل اعتزار احسن نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس کے دلائل مکمل نہیں ہوئے ہیں جس کے لئے کچھ وقت درکار ہے، جس کے بعد عدالت نے ملک ریاض کو گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم میں 5 دن کی توسیع کے بعد 20 ستمبر تک مہلت دے دی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story