پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز

قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ حکومت آج کرے گی

فوٹو: فائل قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ حکومت آج کرے گی

KUALA LUMPUR,:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔

اوگرا نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ حکومت آج کرے گی۔


امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کردیا

واضح رہے کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204.15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
Load Next Story