بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا نیا شیڈول جاری
قائم مقام گورنر نے 20 جون کو اجلاس طلب کرلیا جو پہلے 17 جون کو ہونا تھا
قائم مقام گورنر بلوچستان نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ اجلاس کا نیا شیڈول جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے 17 جون کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہونا تھا تاہم کچھ وجوہات کی بنیاد پر اسے ملتوی کیا گیا۔
اب قائم مقام گورنر نے صوبائی اسمبلی کے بجٹ کا نیا شیڈول جاری کیا، جس کے مطابق بجٹ اجلاس 17 کے بجائے 20 جون کو ہوگا جس میں صوبائی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے بعد خیبرپختونخواہ، سندھ اور اب پنجاب حکومت نے صوبوں کا بجٹ پیش کردیا ہے۔