ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون کی ہلاکت لیسکو پر ایک کروڑ روپے جرمانہ
لیسکو ضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی ذمے داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا
RIYADH:
صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ بازار میں ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر تحقیقات کے بعد نیپرا نے لیسکو پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
افسوس ناک واقعے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی کمسن بیٹی بھی زخمی ہوئی تھی۔ نیپرا نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 2 ارکان پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس نے متاثرین کے بیانات قلمبند کرنے کے علاوہ جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کیے۔ تحقیقات کے دوران ٹیم نے لیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی۔
تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی، نیپرا ایکٹ کے تحت لیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد سماعت کا موقع بھی دیاگیا۔اس سلسلے میں نیپرا کا کہنا ہے کہ لیسکو ضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی ذمے داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔
نیپرا نے لیسکو کو سوگوار خاندان کو 35 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کے کسی ایک فرد کو ملازمت بھی دی جائے۔ ساتھ ہی معاوضے اور ملازمت کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی جائے۔