ہانگ کانگ کبھی برطانیہ کی کالونی تھا ہی نہیں نصابی کتابوں میں نئے مضامین شامل

نئے مضامین میں بتایا جائے گا کہ چین نے ان معاہدوں کی توثیق ہی نہیں کی تھی، جن سے ہانگ کانگ برطانیہ کی کالونی بنا

نئی نصابی کتب میں چینی بیانیہ پڑھایا جائے گا، حکام (فوٹو فائل)

ISLAMABAD:
ہانگ کانگ میں نئی نصابی کتابوں میں بچوں کو چینی بیانیہ پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق ہانگ کانگ کبھی برطانیہ کی کالونی نہیں تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی نصابی کتب سے ایسے اسباق حذف کردیے جائیں گے، جن میں ملک کو برطانوی کالونی بتایا جاتا تھا اور ملک میں جمہوریت پسند مظاہروں کی وجہ بھی ایسے مضامین ہی تھے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق نصابی کتب میں شامل نئے مضامین میں بچوں کو پڑھایا جائے گا کہ چین نے ان معاہدوں کی توثیق ہی نہیں کی تھی، جن سے ہانگ کانگ برطانیہ کی کالونی بنا۔یہ معاہدے 1997ء میں ختم ہوگئے تھے، جب برطانیہ نے ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کردیا تھا۔

واضح رہے کہ چین کا کہنا ہے کہ جمہوریت پسند احتجاجی مظاہرے دراصل بیرونی طاقتوں کی طرف سے چلائے جا رہے تھے۔
Load Next Story