ملائیشیا کے اپوزیشن لیڈر انورابراہیم پر ’’ہم جنس پرستی‘‘ کے الزام میں فرد جرم عائد

انور ابراہیم نے 2008 میں ایک مرد کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے، ملائشين عدالت

اس فیصلے کی وجہ سے انور ابراہم کی آئندہ الیکشن میں شرکت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ فوٹو: فائل

ملائیشیا کی عدالت نے اپوزیشن لیڈرانور ابراہیم کو ہم جنس پرستی کے الزام میں قصوروار ٹھراتے ہوئے فرد جرم عائد کردی ہے۔


غیرملکی خبری رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے شہر پتراجایا کی ایپلٹ عدالت نے اپنے فیصلے میں 2 سال قبل حکومت کی جانب سے انور ابراہیم کے خلاف ہم جنس پرستی کی درخواست پر فیصلے کو برقرار رکھا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں انور ابراہیم کے وکلا کی جانب سے ڈی این اے رپورٹس کو تبدیل کیے جانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انور ابراہیم کے خلاف حکومت نے ہم جنس پرستی کے الزام میں جو درخواست دائر کی تھی وہ بے بنیاد نہیں، انہوں نے ایک مرد کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کررکھے تھے۔

واضح رہے کہ انوارابراہیم کا شمار ملائشیا کے سینئرترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے اور یہ فیصلہ نہ صرف ان کی جماعت پر اثرانداز ہوگا بلکہ ان کی خود آئندہ انتخابات میں شرکت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
Load Next Story