گرمی کی لہر سے کینساس میں ہزاروں مویشی ہلاک

حالیہ دنوں میں پورے ہفتے ہولناک ہیٹ ویو سے اب تک 2000 بھینسیں اور گائے مرچکی ہیں

کینساس میں شدید ہیٹ ویو سے اب تک 2000 سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

MANCHESTER:
امریکی ریاست کینساس کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر سے اب تک ہزاروں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایک جانب تو کینساس میں روسی جارحیت سے غذا کی فراہمی متاثر ہوئی ہے تو دوسری جانب گرم مرطوب فضا سے خشک سالی جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ کینساس کے شعبہ صحت اور ماحول کے مطابق صرف منگل کے روز ہی 2000 گائے اور بھینسیں مری ہیں اور جگہ جگہ ان کی لاشیں موجود ہیں۔




واضح رہے کہ کینساس گلہ بانی کے لحاظ سے تیسری بڑی امریکی ریاست ہے جہاں 24 لاکھ مویشی موجود ہیں۔ لیکن گزشتہ ہفتے درجہ حرارت ایک دم بلند ہوگیا اور ٹھنڈی ہوائیں تھم سی گئیں۔ دونوں کیفیات نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور یوں جانور کی اموات ہونے لگیں۔

منگل کی روز شمال مشرقی کینساس کا درجہ حرارت 42 درجے سینٹی گریڈ تک جاپہنچا تھا بھرپور نمی سے یہ کیفیت مزید شدت ہوگئی۔ جانور اس صورتحال میں شدید متاثر ہوئے اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اس کے بعد مزید جانوروں کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر خوراک اور اضافی پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
Load Next Story