عرس کے دوران جھولا گرنے سے دو افراد جاں بحق

عرس کی تقریبات جاری تھیں کے اس دوران پیش آنے والے حادثہ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس

جھولا گرنے سے چار افراد زخمی بھی ہوئے،پولیس

اسلام آباد کے قریب پنڈوڑیاں میں جاری عرس کی تقریبات کے دوران جھولا گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد تھانہ کھنہ کے علاقہ میں پیر چن بابا کے عرس کی تقریبات جاری تھیں کے اس دوران پیش آنے والے حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کو ملنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ میں 4افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق عرس کی موقع پر میلے کا اہتمام کیا گیا تھا اورعرس میں آنیوالے زائرین کیلئے مختلف جھولے لگائے گئے تھے جس میں ایک جھولا گرنے سے پیش آنے والا واقعہ دو افراد کی ہلاکت کا سبب بنا۔

حادثے میں مرنے والے دونوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے علاقہ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔
Load Next Story