پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

فوٹو فائل

ISLAMABAD:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایڈوکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں درخواست گزار نے اوگرا ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

اظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے کابینہ کی منظوری کی بغیر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا، آئین اور قانون کے حساب سے حکومتی اقدام غیر قانونی ہے۔


مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کا اعلان

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کلعدم قرار دے اور حکومت کو پرانی قیمتیں بحال رکھنے کی ہدایت کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رات گیارہ بجے کے بعد حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے 16 پیسے اضافہ کیا، اسی طرح حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 29 روپے 59 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 29 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔
Load Next Story