رضوان نے انٹرنیشنل ذمہ داریوں کے بعد کاؤنٹی کلب جوائن کرلیا

وکٹ کیپر بلےباز کی ٹیم کواٹر فائنل تک رسائی کیلئے غیرملکی کرکٹرز پر انحصار کررہی ہے

(فوٹو: ٹوئٹر) وکٹ کیپر بلےباز کی ٹیم کواٹر فائنل تک رسائی کیلئے غیرملکی کرکٹرز پر انحصار کررہی ہے

ISLAMABAD:
پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے جاری انگلش لیگ ٹی20 بلاسٹ میں دوبارہ سسیکس کاؤنٹی کلب جوائن کرلیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف انٹرنیشنل فرائض کی انجام دہی کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان ٹی20 بلاسٹ میں سسیکس کاؤنٹی کلب کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے۔

محمد رضوان اور راشد خان کو ایسیکس اور گلیمورگن کے خلاف اگلے دو ٹی20 بلاسٹ میچوں کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، سسیکس کی ٹیم لیگ میں چھٹے نمبر پر ہے جس نے ابتدائی 8 میچوں میں سے محض 3 جیتے، 5 ہارے ہیں تاہم انکے 6 میچز باقی ہیں۔

سسیکس کاؤنٹی کلب کے پاس اب بھی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا موقع ہے، جس کیلئے منجمنٹ رضوان اور راشد خان پر انحصار کررہی ہے۔


واضح رہے کہ رضوان ایسیکس اور گلیمورگن کے خلاف میچ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔
Load Next Story