بھارت بیوٹی پارلر سے دو خواتین میک اَپ کروانے کے بعد فرار

مالک نے پولیس میں شکایت درج کروادی

(فوٹو: ٹوئٹر) بیوٹی پارلر کی مالک

بھارت کے ایک بیوٹی پارلر سے دو خواتین میک اَپ کروانے کے بعد بغیر معاوضہ دیئے فرار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی جیڈ ایڈمز کے بیوٹی پارلر پر دو خواتین میک اَپ کروانے کے بعد بغیر معاوضہ دیئے فرار ہوگئیں، جس پر مالک نے پولیس میں شکایت درج کروادی۔


بیوٹی پارلر کی مالک جیڈ ایڈمز نے سوشل میڈیا پر بھی خاتون کی تصویر شیئر کی، انہوں نے لکھا کہ ماں، بیٹی کے طور پر دو خواتین انکے پارلر آئیں تھیں اور پیسے دیئے بغیر بھاگ نکلیں، براہ کرم چور کی تصویر شیئر کریں۔

Load Next Story