شام سات بجے بازاروں کی بجلی بند کرنے کی خبریں درست نہیں وزارت توانائی

کمرشل فیڈرز کی بندش کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزارت توانائی

فائل : فوٹو

SIALKOT:
وزارت توانائی نے واضح کیا ہے کہ کمرشل فیڈرز (بازار) کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک بند کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔


وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمرشل فیڈرز کی بندش کے حوالے سے میڈیا پر رپورٹ ہونے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

گزشتہ روز، میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی وزارت توانائی کمرشل فیڈرز کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک بند کر دے گی تاکہ ملک میں موجود بجلی بحران پر قابو پایا جا سکے۔
Load Next Story