پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ساتھ ایکشن میں لانے کی تیاریاں
ایفرو ایشیا کرکٹ کپ کرانے کی تجویز زیر غور
لاہور:
پاکستان اور بھارت کے اسٹار کرکٹرز کو اگلے سال ایک ساتھ ایکشن میں لانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔
فوبرز میڈیا کے مطابق اگلے سال ایفرو ایشیا کرکٹ کپ کرانے کی تجویز زیر غور ہے، جس میں افریقہ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان مقابلے شیڈول کیے جاسکتے ہیں، ان مقابلوں میں شاہین شاہ افریدی، محمد رضوان، بابر اعظم، روہت شرما، ویرات کوہلی کو ایک ہی ٹیم کا حصہ بنانے تجویز زیر غور ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایفرو ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی تجویز یا پلان ہمارے سامنے نہیں آیا ہے تاہم اس حوالے سے میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں۔
مزید پڑھیں:بابراعظم کی بادشاہت برقرار، امام نے بھی کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
دوسری جانب گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو 10 وکٹوں کی کراری ہار کے بعد بھارتی بورڈ اور ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے جبکہ شائقینِ کرکٹ طویل عرصے سے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں ایک ساتھ کھیلتا دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔