اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا

انٹر بورڈ کراچی کے امتحانات میں ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد طلباء شریک ہیں

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے امتحانات دو شفٹوں میں لئے جائیں گے:فوٹو:فائل

اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔امتحانات دو شفٹوں میں لئے جائیں گے۔

اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ امتحانات دوشفٹوں میں لئے جائیں گے۔ آج سائنس گروپ، سائنس جنرل ،ہوم اکنامکس اور کامرس گروپ کے چار پرچے لئے جائیں گے۔


انٹر بورڈ کراچی کے امتحانات میں ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد طلباء شریک ہیں۔ شہربھر میں 211 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔بوٹنی اور اکنامکس کا امتحان صبح نو بجے شروع ہو گا جبکہ بزنس میتھامیٹکیس کا پرچہ دن دو بجے لیا جائے۔

چئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہے۔امتحانی مراکزپربجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے امتحانی مراکز کی فہرست کے الیکٹرک کوبھجوا دی گئی ہے۔انٹربورڈ کے سائنس جنرل میں 11180 اور ہوم اکنامکس میں 686 طلبہ شرکت کریں گے۔ انجینئرنگ فیکلٹی میں 45291،پری میڈیکل میں 47332طلبا شریک ہوں گے۔

صبح میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ ،سائنس جنرل اورہوم اکنامکس جبکہ دوپہر کی شفٹ میں کامرس (ریگولر اورپرائیوٹ) گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔ پہلی شفٹ میں صبح 9 بجے سے 12 بجے اوردوپہر کی شفٹ میں 2 بجے سے 5 بجے تک پرچہ لیا جائے گا۔
Load Next Story